Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی حضرت علی المرتضے ؓ کی سیرت سے قرآن وابستگی کا سبق سیکھنا ہوگا ۔علامہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   20-07-2014

Posted By:   Kamran Arif

سالانہ کانفرنس میں سید نعیم علی شاہ کی جانب سے افطار ڈنر ، خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

خلیفہ راشد،امیرالمومنین حضرت علی المرتضے ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہا ہے کہ حضرت علی المرتضے ؓ کی سیرت سے قرآن وابستگی کا سبق سیکھنا ہوگا۔اہلبیت نے اپنی زندگی قرآن سیکھنے سکھانے میں بسر کی ۔ کانفرنس کا آغاز سید نو رعلی کی تلاوت سے ہو۔سید نجم علی ،مصطفے قاسمی نے نعت پیش کی ۔محمد اقبال خان نے منقبت پڑھی ۔اور حاجی محمود ارشد نے حضرت علی المرتضے کے حوالے سے کلام پیش کیا ۔ سالانہ کانفرنس میں تمام انتظامات انتہائی شاندار تھے ۔ میونخ اور گردونواح سے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سید نعیم علی شاہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔ اختتام پر چوہدری امجد ، عامر خان اور تنویر بٹ نے صلوۃ وسلام پیش کیا ۔