Tarjuma Quran
English Articales

چوہدری امجد اورحاجی محمود کی جانب سے میونخ مسجد میں افطارکی تقریب میں علامہ حسنات احمد مرتضے کا درس حدیث

Published on:   04-07-2014

Posted By:   کامران عارف

میونخ ۔ جامع مسجد صوفیا میونخ میںچوہدری امجد ،حاجی محمو کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر علامہ صاحبزادہ حسنات احمدمرتضے نے درس حدیث دیا ۔افطار تقریب میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔ لوگ بعد نماز عصر ہی مسجد میں پہنچنا شروع ہوگئے ۔ علامہ صاحبزادہ حسنات احمدمرتضے نے درس دیتے ہوئے کہا کہ مسجد کی جانب آنے والے قدم ، نماز کے انتظار میں ٰؓبیٹھنا ،اور تنگی کے وقت اچھی طرح وضو کرنے سے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔ہمیں رمضان المبارک میں ؓٓبا توں کا اہتمام ضرور کرنا چاہیئے ۔