Tarjuma Quran
English Articales

جامع مسجد صوفیا میونخ میں شاہد ونعمان خان کی جانب سے افطاری کی تصویری جھلکیاں

Published on:   02-07-2014

Posted By:   کامران عارف

میونخ ۔ علامہ صاحبزادہ حسنات احمدمرتضے نے جامع مسجد صوفیا میونخ میں شاہد ونعمان خان کی جانب سے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے روزے ہر مسلمان پر فرض ہیں ۔مسافر اور مریض کے لئے رخصت دی گئی ہے کہ وہ قضا کر سکتا ہے،اگر کوئی سفر یا مرض کی حالت میں روزہ کا اہتمام کرے تو یہ اس کے لئے بہت ہی بہتر ہے ۔کیونکہ رمضان کے ایک روزہ کی اتنی زیادہ فضیلت ہے کہ عمر بھر روزہ رکھنے سے رمضان کے چھوٹے ہوئے روزے کی فضیلت حاصل نہیں ہوسکتی ۔ شیخ فانی کے لئے رمضان کے روزوں کے بدلے فدیہ مقرر کیا گیا ہے ۔