Tarjuma Quran
English Articales

موزاخ۔ظہور قاسمی کی رہائشگاہ پر سالانہ محفل میلاد شریف سے صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب ، (رپورٹ وتصاویر )

Published on:   28-01-2013

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی، موزاخ ، ظہور قاسمی کی رہاشگا ہ پر سالانہ محفل میلاد شریف ہوئی ۔سیدنجم علی ، سید نوشیروان علی نے تلاوت اور مصطفے قاسمی ، حاجی محمود ارشد ، محمد سلیمان خان ،تنویر احمد بٹ نے نعت شریف پیش کی ۔محمد انس ،سید نورعلی نے جرمن زبان میں تقاریرکیں ۔علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں میلاد شریف منانے کی توفیق نصیب ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراما کاتبین ہر بات لکھتے ہیں ۔جومیلاد شریف کی تعظیم کرتا ہے وہ لکھ لیتے ہیں اورجو گستاخیاں کرتے ہیں وہ بھی لکھی جاتی ہیں ۔قیامت میں میلاد منانے والوں کو خوشی ہوگی ۔اور گستاخیاں کرنے والے کف افسوس ملیں گے ۔اختتام پر درودوسلام ، ذکر ، اور دعا کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی ۔ آخر میں لنگر پیش کیا گیا ۔ ظہور قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔