Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی ۔جامع مسجد صوفیا میونخ میں 27ویں شب ختم قرآن اور محفل شب قدر ہو گی ۔

Published on:   11-08-2012

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔ 14 اگست 27ویں شب بروز منگل جامع مسجد صوفیا میں بعد نماز عشا و تراویح محفل ختم قرآن و شب قدر ہو گی ۔ جس میں علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔لیلۃ القدر کی مناسبت سے شب بیداری ہوگی ۔ سحری کا اہتمام بھی ہو گا۔ نوافل ، صلوۃ التسبیح ، ذکر خصوصی دعا کا اہتمام ہو گا ۔ مسجد رات بھر عبادت کرنے والوں کے لئے کھلی رہے گی ۔ تمام احباب کو دعوت عام ہے ۔ مزید معلومات کے لئے 08937986974 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔