Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی ۔ شب برات کو گناہوں کی معافی اوررحمتوں کی طلب کرنا اہل سعادت کا بہترین وظیفہ ہے۔صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   03-07-2012

Posted By:   محمد کامران عارف

علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب برات رحمتوں اور برکتوں والی ہے ۔ اس رات میں گناہوں کی معافی اوررحمتوں کی طلب کرنا اہل سعادت کا بہترین وظیفہ ہے ۔یہ وہ رات ہے جس میں بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر گناہ بھی ہوں تو اس رات کو معافی مانگنے والے کے ذنوب کو معاف کردیا جاتا ہے ۔ شب برات کو سورہ دخان میں لیلہ مبارکہ سے تعبیر کیا گیا ہے ۔ آیت نمبر تین تا پانچ کا ترجمہ علامہ سید ریاض حسین شاہ صاحب کے ترجمہ قرآن سے ملاحظہ ہو ۔,,بے شک ہم نے اسے برکتوںوالی رات میں نازل کیا بے شک ہم ہلاکت آفرین چیزوں کا علم دینے والے ہیں ۔ اسی رات میںہر حکمت والا کام تقسیم کردیا جاتا ہے ۔یہ فیصلہ خاص ہماری طرف سے ہوتا ہے بے شک ہم بھیجنے والے ہیں ۔،،سنن ابن ماجہ میں حضرت علی بن ابی طالب سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ,, اذاکانت لیلۃ النصف من شعبان فقوموا لیلھا وصومو نھارھا ان اللہ ینزل فیھا لغروب الشمس الی سمائی الدنیا فیقول الامن مستغفر لی فاغفر لہ الا مسترزق فارزقہ الا مبتلی فاعافیہ الا کذا کذا حتی یطلع الفجر ،، جب شعبان کی نصف رات ہو تو رات کو قیام کرو اور دن کو روزہ رکھو بے شک اللہ تعالی سورج کے غروب ہونے سے طلوع فجر تک آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور کہتا ہے کوئی معافی کا طلب گار ہے کہ میں اسکو معاف کروں ،کوئی رزق چاہنے والاہے کہ میں اس کو وسیع رزق عطا کرو ، کوئی کسی ابتلا میں ہے کہ میں اس کو عافیت سے نواز دوں ، کوئی ہے مجھ سے کسی بھی قسم کی کوئی حاجت طلب کرنے والا میں اس کو عطا کرو ۔ اس حدیث شریف سے شب برات میں عبادت کرنے اور دن کو روزہ رکھنے کا درس دیا گیا ہے ۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے فضائل شعبان میں رقم کیا ہے ۔ جس شخص نے پندرھویں کو رتیس رکعات اس حالت میں پڑھیں کہ ہر مرتبہ سورہ فاتحہ کے بعد سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی اللہ تعالی اس کے لئے ہزار شہید ، ہزار غازی اور ہزار غلام آزاد کردینے کاثواب لکھ دیتا ہے ۔ اسی طرح اس رات میں صلوہ التسبیح کا اہتمام کرنا ، صلوۃ الخیر(سو رکعت اس طرح پڑھنا کہ سورہ فاتحہ کے بعد دس دس بار سورہ اخلاص پڑھنا ) ادا کرنا ، تلاوت قرآن کرنا ، درود شریف پڑھنا ، محفل ذکر کرنا ، اپنے ذنوب کی مغفرت طلب کرنا اور کثرت سے دعائیں کرنا ، اپنی زندگی میں تبدیلی پیدا کرنے کا عزم کرنا چاہئیے ۔ حضرت فاطمہ الزہرا ؓ فرماتی ہیں جو بندہ آٹھ رکعات نفل پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص گیارہ بار پڑھے اور اس کا ثواب مجھ کو پہنچائے تو میں اتنی دیر تک جنت میں نہ جائوں گی جب تک اس کی بخشش نہ کروا لوں ۔ شب برات کو پٹاخے ، آتش بازی اور ایسے شیطانی کاموں کوئی حقیقت نہیں ۔اس رات کو ایسے گناہوں کے کاموںمیں مبتلا ہونے کی بجائے اللہ تعالی کی بندگی اور عبادت بجا لانی چاہئے ۔