Tarjuma Quran
English Articales

نماز کی ادائیگی کے لئے داخلی و خارجی فرائض کو جاننا ضروری ہے۔علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   27-09-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہا ہے کہ نماز کی ادائیگی کے لئے داخلی و خارجی فرائض کو جاننا ضروری ہے ۔ خارجی فرائض کا مطلب وہ چیزیں جن کا نماز شروع کرنے سے پہلے اہتمام کیاجاتا ہے ۔ خارجی فرائض میں طہارت و پاکیزگی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ جسم ، کپڑے ، اور نماز پڑھنے والی جگہہ کا پاک ہو نا ۔جسم کی پاکیزگی سے مراد یہ ہے کہ جسم چھوٹی ،بڑی نجاست اور ظاہری و باطنی آلودگی سے پاک ہو ،جنابت لا حق نہ ہو ، باوضو ہو ۔نماز پڑھنے کے لئے پہنے ہوئے کپڑوں کا پاک ہو نا ضروری ہے ۔ نماز پڑھنے والی جگہہ کا پاک ہو نا ۔ستر عورت ہو نا ۔ جسم کا وہ حصہ جس کا ڈھانپنا ضروری ہے اس کو ڈھانپ کر نماز پڑ ھنا ۔وقت ہو نا ۔جس نماز کی ادائیگی مقصود ہو اس نماز کا وقت ہو نا ، اگر وقت نہیں ہے تو نماز نہیں ہوگی ۔فلہذا نمازی کے لئے وقت کی معرفت ضروری ہے ۔ قبلہ رخ ہو نا ۔ نماز کے لئے کعبہ کی سمت جاننا ضروری ہے ۔ سمت کعبہ معلوم ہونے کے باوجود قبلہ رخ نہ ہونے سے نماز نہیں ہو گی ۔ نیت کرنا ۔نیت دل کے پکے ارادے کو کہتے ہیں ۔ نماز کے لئے نیت فرض ہے ۔جس نماز کا پڑھنا مقصود ہو اسی نماز کی نیت کرنا ضروری ہے ۔اسی طرح سات چیزیں نماز میں فرض ہیں ۔اور انہی سات چیزوں کو داخلی فرائض کہا جاتا ہے ۔ تکبیر تحریمہ ، قیام ، قرات ، رکوع ، سجدہ،قعدہ اخیر ، خروج بصنعہ۔تکبیر تحریمہ سے مراد اللہ اکبر کہہ کر نماز کا آغاز کر نا ۔قیام سے مراد سید ھا کھڑا ہونا ،بقدر قرات قیام فرض ہے ۔قرات سے مراد قرآن کریم کی تلاوت کرنا ۔ فرض کی دو رکعت میں اور وتر و نفل کی ہر رکعت میں قرات لازم ہے ۔ ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیات ۔رکوع سے مراد جھک کر ہاتھ گھٹنوں پرر کھ لئے جائیں ،سر اور پیٹھ برابر ہو جائے ۔سجدہ سے مراد ہاتھ پائوں، گھٹنے ،ناک پیشانی زمین پر رکھ دینا ،سجدہ بہت پسندیدہ عمل ہے ۔قعدہ اخیرسے مراد نماز کے آخر میں بیٹھنا جس میں تشہد ،درودشریف ، دعاپڑھی جاتی ہے ۔ خروج بصنعہ سے مراد السلام علیکم کہہ کر نماز کو مکمل کرنا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد صوفیا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔