مسجد صوفیا میں ما ہانہ گیارھویں شریف کے موقع پرعلامہ حسنات احمد مرتضے درس قرآن دیں گے ۔
Posted By: محمد کامران عارف
میونخ ۔خواجہ سعید الحسن کی چچی مرحومہ کا ختم جامع مسجد صوفیا میں10ستمبرسات بجے ہو گا ۔ علامہ حسنات احمد و دیگر کا اظہار تعزیت
جامع مسجد صوفیا میونخ میں ما ہانہ گیارھویں شریف کے موقع پرخواجہ سعید الحسن کی چچی مرحومہ کا ختم بھی ہو گا ۔ مرحومہ کا وصال کل لندن میں ہو اہے ۔ علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے اور جرمن پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے محمد جاوید ملک ، محمد ریاض چیمہ ، ناصرعزیز مرزا ، میاں اشفاق، خرم خان و جامع مسجد صوفیا کے تمام نمازی حضرات نے خواجہ صاحب سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے ۔ خواتین کے لئے باپردہ اہتمام ہو گا ۔ آخر میں شرکا کو لنگر پیش کیا جائے گا ۔شرکت کی عام دعوت ہے ۔ شریک ہو کر دینی بیداری کا ثبوت فراہم کریں مزید معلومات کے لئے 08937986974پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔