Tarjuma Quran
English Articales

جامع مسجد صوفیا میونخ میں 14جون 2011سے تیسر ا سالانہ تعلیمی و تربیتی کورس علامہ حسنات احمد مرتضے کی زیر نگرانی شروع ہو گا ۔

Published on:   14-06-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی جامع مسجد صوفیا میونخ میں بچوں کا تیسرا سالانہ تربیتی کورس چودہ جون سے شروع ہو گا ۔ا س کورس کے معلم علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے ہوں گے ۔ یاد رہے اس سے پہلے جامع صوفیا میں طلبا وطالبات کے دو تعلیمی و تربیتی کورس ہو چکے ہیں ۔کورس کا وقت پونے بارہ بجے سے دو بجے تک ہے ۔ اس کورس میں بچوںکو اسلام کی بنیادی باتیں سکھائی جائیں گی ۔ نماز ،طہارت ، اسلامی معلوماتی سوالات اور والدین کے حقوق سمیت مختلف اشیا شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ جامع مسجد صوفیا میں با قاعدہ طلبا و طالبات قرآن مجید سیکھتے ہیں ۔ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو ریگولر کلاس ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ تفسیر کی کلا س بھی ہوتی ہے۔ جس میں بڑے بچے تفسیر سیکھتے ہیں ۔ والدین اپنے بچوں کو بروقت لے کر آئیں تاکہ بچے اسلامی تعلیمات سے آگاہ ہو سکیں ۔